Thu 25-05-2023 20:37 PM
ابوظہبی، 25 مئی، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سےمتاثرہ شہریوں اور بے گھر ہونے والوں کی مدد کرنے کی اپنی امدادی کوششوں کے تحت سوڈان کے لوگوں کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دو دنوں میں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے تقریباً 52 ٹن کھانے پینے کا سامان لے کر تین طیارے بھیجے گئے جن میں سے، دو چاڈ اور ایک پورٹ سوڈان پہنچا۔
مزید برآں، متحدہ عرب امارات کا ایک امدادی جہاز 1ہزار ٹن خوراک اور دیگر سامان لے کر گزشتہ جمعہ کو مشرقی سوڈان کی سوکین بندرگاہ پہنچا تھا۔ امدادی کھیپ سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحمد محمد الجنيبی ،سوڈان کے سماجی ترقی کے وزیر احمد آدم بخیت،سوڈان میں بحیرہ احمر ریاست کے نامزد گورنر فتح اللہ الحاج،متعلقہ مرکزی اعلیٰ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ انسانی امداد کمیشن کے نمائندے اور سوڈان کی وزارت خارجہ کے نمائندے کی موجودگی میں حوالے کی گئ۔
جہاز کی آمد پر سفیر الجنیبی نے متحدہ عرب امارات اور سوڈان کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات سوڈان کو امداد فراہم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہے۔
اس موقع پر سوڈانی وزیر برائے سماجی ترقی نے اپنے ملک کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہا، اور اس بات کی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات کی امدادی ترسیل ان ممتاز تعلقات کی توسیع ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مشترک ہیں۔ انہوں نے سوڈانی عوام کی حمایت پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں تنازعہ کی وجہ سے متاثرہ اور بے گھر ہونے والوں کے ساتھ ساتھ چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے 5کروڑ ڈالر مختص کیے تھے۔ متحدہ عرب امارات نے 1572 ٹن خوراک اور طبی سامان بھی فراہم کیا تھا، جو 18 امدادی طیاروں اور ایک جہاز پر سوڈان بھیجا گیا۔
مزید برآں، متحدہ عرب امارات کے مجاز حکام نے متحدہ عرب امارات میں سوڈانی شہریوں کو 15 اپریل 2023 تک غیر ملکیوں کے داخلے اور رہائش سے متعلق وفاقی حکم نامے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے سے مستثنیٰ قرار دینے کے ساتھ ان ی ملک واپسی تک ان کے تمام کیسز کی پیروی اور ان کے بہترین تصفیہ کو یقینی بنایا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303162226