Thu 25-05-2023 18:29 PM
دبئی، 25 مئی، 2023 (وام) ۔۔ دبئی کے اول نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ عزت مآب شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم سے دنیا کی معروف ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کمپنیوں میں سے ایک Equinix کے صدر اور سی ای او چارلس میئرز نے دبئی میں ملاقات کی۔
حکمران کی عدالت میں ہونے والی ملاقات کے دوران، مکتوم بن محمد نے بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دبئی کی خواہش کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی سرکردہ کمپنیوں کے ساتھ کامیاب شراکت داری دبئی کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر اور عالمی ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر اس کی ترقی میں ایک کلیدی معاون ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی کی زیادہ مؤثر طریقے سے خدمت کرنا اور پائیدار ترقی کو بڑھانا دبئی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کے اہم مقاصد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد اہم شعبوں کی کارکردگی کو بڑھانا اور دبئی کے دنیا کی اعلیٰ شہری معیشتوں میں سے ایک بننے کے اسٹریٹجک مقصد کو آگے بڑھانا ہے۔
سلکان ویلی میں 1998 میں قائم کی گئی، Equinix دنیا کی صف اول کی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ 37 ممالک میں قائم اپنے 198 ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے عوامی، مالیاتی، صنعتی، صحت ، ریٹیل، تعلیم اور نقل و حمل سمیت متنوع شعبوں میں کام کررہی ہے، اس کے علاوہ 50 اضافی مراکز جو ترقی کے مراحل میں ہیں۔ 2022 میں، کمپنی کی آمدنی 7ارب 26کروڑ30لاکھ ڈالر تھی جبکہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ا سکی آمدنی 2ارب ڈالر ہے۔
Equinix کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹرز میں سے ایک، ڈی ایکس 1 دبئی ڈیٹا سینٹر، دبئی پروڈکشن سٹی میں واقع ہے۔ یہ مرکز41ہزارمربع فٹ کے رقبے پرقائم ہے۔
ملاقات میں دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللہ البسطی، دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال المری،ڈیجیٹل دبئی کے ڈائریکٹر جنرل حمد عبید المنصوری اوردبئی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مالك الملك بھی شریک تھے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303162204