منگل 06 جون 2023 - 3:46:45 صبح

دوسرا"میک اٹ ان ایمریٹس فورم"ابوظہبی میں31مئی سےشروع ہوگا


ابوظبی، 25مئی ،2023 (وام) ۔۔ ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ اور ادنوک کے اشتراک سے وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام میک ان ایمریٹس فورم کا دوسرا ایڈیشن 31 مئی 2023 کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں شروع ہو رہا ہے۔

فورم میں سینئر فیصلہ ساز، صنعت اور ٹیکنالوجی کے رہنما، ماہرین، اختراع کار، کاروباری افراد، مالیاتی ادارے، سرمایہ کار، نئے کاروباراور بڑے صنعتی ادارے مواقع تلاش کرنے، نئی شراکت کا اعلان کرنے اور خریداری کے منصوبے پیش کریں گے۔ خطے کے اہم صنعتی واقعات میں سے ایک یہ فورم پائیدار صنعتی ترقی، کاربن میں کمی اور موسمیاتی کارروائی میں صنعتی شعبے کے تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

تین اہم سیشنز پر مشتمل فورم کے پہلے دن کا آغاز وزیر مملکت برائے پبلک ایجوکیشن اور ایڈوانس ٹیکنالوجی سارہ العمیری کی موجودگی میں۔ ملک المالک، دبئی ہولڈنگ ایسٹ مینجمنٹ (DHAM) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر؛ اور انا کیرن روزن، منیجنگ ڈائریکٹر ساب کے ساتھ آر اینڈ ڈی اور ٹیکنالوجی کے ذریعے صنعتی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ایک پینل کے ساتھ ہوگا۔

دوسرا پینل وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔ ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے چیئرمین احمد جاسم الزابی اور صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کی وزارت کے انڈر سیکرٹری عمر السویدی ویلیو چینز اور مصنوعات کی مسابقت کو مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔

تیسرا پینل صنعتی شعبے میں پائیداری کے طریقوں اور معیارات کو بڑھانے اور ڈی کاربنائزیشن کو تیز کرنے کے طریقوں پر توجہ دے گا۔ یہ COP28 کے ڈائریکٹر جنرل اور خصوصی نمائندے ماجد السویدی کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔ فورم کے پہلے دن صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کی وزارت نے صنعتی شعبے میں شاندار کارکردگی اور اختراع کو تسلیم کرنے کے لیے میک اٹ ان دی ایمریٹس ایوارڈز کا آغاز کیا ہے۔

ایوارڈز کا مقصد ان مسابقتی فوائد اور مراعات کو ظاہر کرنا ہے جو میک اٹ اِن ایمریٹس یو اے ای میں صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے فراہم کرتا ہے جس سے متحدہ عرب امارات کی قومی حکمت عملی برائے صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے اہداف کے حصول کے لیے قومی شعبے کے تعاون کو بڑھانا ہے۔

یہ فورم جدید ٹیکنالوجیز متحدہ عرب امارات میں صنعتی سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورشپ اور کاروباری ترقی کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے مراعات اور قابل بنانے والے سیشنز کی میزبانی بھی کرے گا۔ میک اٹ اِن دی ایمریٹس فورم صنعت کے ماہرین اور رہنماؤں کے لیے صنعتی آٹومیشن، صنعتی شعبے کو آگے بڑھانے میں ٹیکنالوجی کا کردار اور پائیداری کی اہمیت سمیت شعبے کو تشکیل دینے والے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303162160

Maryam