Thu 01-06-2023 17:44 PM
ابوظبی، یکم جون، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے کارپوریٹ ٹیکس نظام کی اہم خصوصیات کے حوالے سے دو نئے فیصلے جاری کیے ہیں اور یہ متحدہ عرب امارات میں فری زون سے باہر کام کرنے والے قانونی افراد پر لاگو ہوتے ہیں۔ ان میں اہل آمدنی کا تعین کرنے کے بارے میں 2023 کا کابینہ کا فیصلہ نمبر 55 اور کوالیفائنگ سرگرمیوں اور خارج شدہ سرگرمیوں سے متعلق 2023 کا وزارتی فیصلہ نمبر 139 شامل ہے۔ یہ اعلان وزارت کی جانب سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے انڈر سیکرٹری یونس حاجی الخوری نے کارپوریٹ ٹیکس کے بارے میں آگاہی اور درست معلومات پھیلانے میں گزشتہ مہینوں کے دوران میڈیا کے اہم کردار اور فعال تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کارپوریٹ ٹیکس قانون سازی کے مرحلے کے سب سے اہم پہلوؤں پر توجہ دی جس کی نشاندہی کارپوریشنز اور کاروباری اداروں کے ٹیکس سے متعلق وفاقی حکم نامے کے اجراء کے بعد کی گئی جس کے بعد متعلقہ کابینہ اور وزارتی فیصلے ہوئے۔ انہوں نے ملک میں مالیاتی اور اقتصادی شعبوں کی حمایت میں کارپوریٹ ٹیکس کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔
کانفرنس میں ٹیکس پالیسیز شعبے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شبانہ بیگم کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں فری زونز میں کارپوریٹ ٹیکس کے اطلاق پر ایک پریزنٹیشن بھی شامل تھی۔ فری زون کارپوریٹ ٹیکس رجیم "فری زون پرسنز" کے لیے دستیاب ہے جس سے مراد ایک قانونی شخص ہے جو فری زون میں شامل یا دوسری صورت میں تشکیل یا رجسٹرڈ ہے۔
فری زون کارپوریٹ ٹیکس کا نظام صرف فری زونز کے مقررہ علاقوں میں لاگو ہوتا ہے۔ کاروبار اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے اپنے فری زون اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں کہ آیا وہ زیرو فیصد فری زورن کی شرح کے لیے اہل ہے یا نہیں۔ کارپوریٹ ٹیکس فری زون رجیم کا اطلاق صرف ان سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی پر کرنا ہے جو خصوصی طور پر فری زون میں یا اس کے اندر سے کی جاتی ہیں۔
یہ 'کوالیفائنگ انکم' کی تعریف میں ظاہر ہوتا ہے جس میں دیگر فری زون افراد کے ساتھ لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ساتھ ساتھ متعلقہ وزارتی فیصلے میں درج 'کوالیفائنگ ایکٹیویٹیز' کے انعقاد سے حاصل ہونے والی ملکی اور غیر ملکی ذرائع آمدن بھی شامل ہے۔
مختصراََ یہ کہ 'کوالیفائنگ سرگرمیوں' میں سامان یا مواد کی تیاری، سامان یا مواد کی پروسیسنگ؛ حصص اور دیگر سیکورٹیز کا انعقاد؛ بحری جہازوں کی ملکیت، انتظام اور آپریشن؛ ری انشورنس خدمات؛ فنڈ مینجمنٹ کی خدمات جو متحدہ عرب امارات میں مجاز اتھارٹی کی ریگولیٹری نگرانی کے تابع ہیں اور دولت اور سرمایہ کاری کے انتظام کی خدمات جو متحدہ عرب امارات میں مجاز اتھارٹی کی ریگولیٹری نگرانی کے تابع ہیں شامل ہے۔
ان میں متعلقہ فریقوں کے لیے ہیڈ کوارٹر کی خدمات، متعلقہ فریقوں کو خزانہ اور مالیاتی خدمات؛ ہوائی جہاز کی فنانسنگ اور لیز پر دینا بشمول انجن اور گھومنے کے قابل اجزاء؛ لاجسٹک خدمات؛ کسی مخصوص زون میں یا اس سے تقسیم جو متعلقہ شرائط کو پورا کرتا ہو اور کوئی بھی سرگرمیاں جو اوپر بیان کردہ سرگرمیوں سے معاون ہوں بھی شامل ہیں۔
بعض مخصوص 'خارج کردہ سرگرمیوں' سے حاصل ہونے والی آمدنی کو 'کوالیفائنگ انکم' کے طور پر نہیں سمجھا جائے گا چاہے یہ آمدنی کسی فری زون فرد سے حاصل کی گئی ہو یا 'کوالیفائنگ ایکٹیویٹی' شروع کرنے کے حصے کے طور پرہو۔
فری زون پرسن کے ملکی یا غیر ملکی مستقل قیام سے منسوب محصول اور فری زون میں واقع غیر منقولہ جائیداد سے منسوب محصول جو فری زون کارپوریٹ ٹیکس نظام سے مستفید نہیں ہو سکتے۔ اس کی بجائے متعلقہ قابل ٹیکس آمدنی 9% پر باقاعدہ متحدہ عرب امارات کارپوریٹ ٹیکس نظام کے تابع ہوگی۔
کارپوریٹ ٹیکس قانون سے متعلق کابینہ کے تمام فیصلے اور وزارتی فیصلے اور رہنما خطوط وزارت خزانہ کی ویب سائٹ www.mof.gov.ae پر دستیاب ہیں۔
ترجمہ: ریاض خان ۔
https://wam.ae/en/details/1395303164431