Thu 01-06-2023 18:18 PM
ابوظہبی، یکم جون، 2023 (وام) ۔۔ وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے اسکاٹ لینڈ کے کابینہ سیکرٹری برائے فلاح و بہبود، فیئر ورک اینڈ انرجی، نیل گرے کے ساتھ ورچوئل ملاقات کی۔ جس میں خاص طور پر خوراک کی پیداوار، صاف توانائی اور جدید ٹیکنالوجی جیسے اعلیٰ ترقی کے شعبوں میں مزید تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران، الزیودی نے متحدہ عرب امارات اور سکاٹ لینڈ کے درمیان فروغ پزیر تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کاروباری مواقع اور مشترکہ منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے جدید مینوفیکچرنگ اور خلائی سائنس کے شعبے سمیت باہمی فائدے کے شعبوں پر بھی روشنی ڈالی۔
دونوں عہدیداروں نے وزارت اقتصادیات کے نیکسٹ جنریشن ایف ڈی آئی پروگرام، اور مارکیٹ تک رسائی کے فوائد پر تبادلہ خیال کیا جو روبوٹکس اور فنٹیک جیسے شعبوں میں اسکاٹش کمپنیوں کو قرض دے سکتے ہیں۔
الزیودی نے اس سال نومبر میں ہونے والے کوپ 28 سے قبل متحدہ عرب امارات کی تیاریوں اور ماحول دوست معیشت میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کو تعاون کے امکانات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کا بھی تبادلہ کیا۔
الزیودی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ دونوں کی جانب سے ترجیحی شعبوں میں تعاون کو تیز کرنے کے مسلسل عزم کی وجہ سے، یہ واضح ہے کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید ترقی کی کافی گنجائش ہے۔ قابل تجدید توانائی کی کمپنی مصدر کے ذریعے، متحدہ عرب امارات نے پہلے ہی اسکاٹ لینڈ میں ہائی ونڈ آف شور ونڈ فارم جیسے اہم منصوبوں پر تعاون کیا ہے، اور قابل تجدید توانائی کی مانگ میں اضافے سے اس قسم کیکا تعاون اور شراکت مزید مستحکم اور وسیع ہوگی۔
متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان غیر تیل کی غیر ملکی تجارت 2022 میں 87کروڑ امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی، جو 2021 کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے۔ اسی سال،متحدہ عرب امارات کے لیے برطانیہ کی کل برآمدات کا تقریباً 9 فیصد اورمتحدہ عرب امارات سے برطانیہ کی کل درآمدات میں اسکاٹ لینڈ کا حصہ 5 فیصد تھا۔
رواں ہفتے ہونے والی یہ ملاقات ان مصروفیات کے سلسلے میں تازہ ترین ملاقات ہے جو الزیودی نے گزشتہ ایک سال کے دوران سکاٹ لینڈ کے وزراء اور سرکاری اہلکاروں ساتھ کی ہیں۔
الزیودی نے حال ہی میں سکاٹ لینڈ کے وزیر برائے کاروبار، تجارت، سیاحت اور انٹرپرائز، ایوان مکی کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس بھی کی۔
دورے کے دوران، ایک مشترکہ ورکنگ ٹیم قائم کی گئی تاکہ صاف توانائی، ٹیکنالوجی، خوراک کی حفاظت اور صنعتی منصوبوں جیسے باہمی دلچسپی کے شعبوں متفقہ اقدامات کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303164478