Thu 01-06-2023 22:24 PM
ابوظبی، یکم جون، 2023 (وام) ۔۔ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کے تعاون سے تھیلس نے دنیا بھر میں میڈ ان دی ایمریٹس مارک پروڈکٹس اور مہارت کو فروغ دینے اور ایک ہنر مند مقامی ٹیلنٹ پول تیار کرنے کے لیے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے۔
میک اٹ ان ایمریٹس فورم کے دوسرے دن شروع کیا گیا یہ اقدام توازون کونسل کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اسے وزارت کی طرف سے تعاون حاصل ہے۔ یہ تھیلس کے تواززون اکنامک پروگرام کی ذمہ داریوں کی تکمیل میں بھی حصہ ڈالتا ہے۔
"گو ٹو یو اے ای" پروگرام میں تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان الجابر، وزیر مملکت برائے پبلک ایجوکیشن اینڈ ایڈوانس ٹیکنالوجی سارہ العمیری اور توازون کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جمال محمد الکعبی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
مفاہمت کی یاداشت پرپر وزارت کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے انڈسٹریل ایکسلریٹر اسامہ عامر فادیل، توازون کونسل میں دفاعی اور سلامتی کے صنعتی امور کے شعبے کے سربراہ معمر ابوشہاب اور تھیلس امارات ٹیکنالوجیز کے سی ای او برنارڈ روکس نے دستخط کیے۔
وزارت صنعت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر السویدی نے کہا کہ عالمی صنعتی مرکز کے طور پر متحدہ عرب امارات کی بڑھتی ہوئی ساکھ بڑی کارپوریشنوں سے کاروبار کو راغب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ GO to UAE اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ متحدہ عرب امارات صنعت کے لیے ایک زرخیز زمین ہے اور صنعتی سرمایہ کاروں کے لیے خود کو قائم کرنے کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت برآمدات کو مزید فروغ دینے کے لیے عالمی معیارات پر پورا اترنے کے لیے مقامی صنعتی کمپنیوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو معیاری اشیا تیار کرنے والے ادارے کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے اقتصادی اور پائیدار صنعتی ترقی کے مقاصد کو حاصل کرتے ہوئے تمام شعبوں سے کارپوریشنز کے ساتھ مزید شراکت داری قائم کریں گے۔ اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر تھیلس کارکردگی اور مسابقت کو بڑھانے میں متحدہ عرب امارات کے سپلائرز کی مدد کے مقصد کے ساتھ ایک جامع تربیتی اور ترقیاتی منصوبہ ترتیب دے گا۔
متحدہ عرب امارات کے سپلائرز تھیلس گلوبل سپلائی چین میں مواقع کے ساتھ مربوط ہو کر اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے اور وسیع تر برآمدی منڈیوں میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے اس تعلق اور اس کی صنعت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نئے پروگرام کا آغاز تھیلس نے ابوظہبی انرجی سنٹر میں دو دن تک منعقد ہونے والے میک اٹ ان ایمریٹس فورم کے دوسرے ایڈیشن میں کیا تھا۔ ابوظہبی اکنامک ڈپارٹمنٹ اور ادنوک کے ساتھ شراکت میں یہ فورم متحدہ عرب امارات بھر کی سب سے بڑی صنعتی کمپنیوں اور اہل کاروں کو اپنےخریدار ی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے اہم مواقع کا اشتراک کرے گا۔
توازون کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جمال محمد الکعبی نے کہاکہ ہم متحدہ عرب امارات کی وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی اور تھیلس کے ساتھ 'گو ٹو دی یو اے ای' پروگرام میں شراکت کرنے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ یہ توازون اقتصادی پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اندرون ملک ویلیو پروگرام میں نمایاں حصہ ڈال کر مقامی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھا کر اور مقامی مہارت کی ترقی کو فروغ دے کر ایک دوہرے مقصد کو پورا کرتا ہے۔ مزید برآں یہ دفاعی سپلائی چین میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بااختیار بناتے ہوئے بے شمار ہنر مند ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔
تھیلس میں ایس وی پی گروپ کے چیف پروکیورمنٹ روک کارمونا نے کہا کہ میک اٹ ان ایمریٹس فورم متحدہ عرب امارات کی اقتصادی تنوع کی حکمت عملی اور قومی صنعتوں کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ملک کی کوششوں کی براہ راست حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تکنیکی علم کی منتقلی اور اعلیٰ مہارت سے ملک کو خودمختاری کو بہتر بنانے، ضروری مینوفیکچرنگ کو مقامی بنانے اور انتہائی ہنر مند ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش میں فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا صنعتی ماحولیاتی نظام اسے اس طرح کے پروگرام کے قیام کے لیے مثالی ملک بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اپنے GO to UAE اقدام کو شروع کرنے اور سپلائی چین میں متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کے امکانات کو بڑھانے کے لیے اپنی معلومات اور عالمی رسائی کا فائدہ اٹھانے پر فخر ہے۔
ترجمہ: ریاض خان ۔
https://wam.ae/en/details/1395303164569