Fri 09-06-2023 15:17 PM
اسلام آباد، 9 جون، 2023 (وام) -- پاکستان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کوپ28 کی صدارت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے اور انہیں تبدیل کرنے کے لئے اہم شعبوں پر بامعنی پیش رفت اور موثر عالمی اقدامات کا ایک موقع ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ایک بیان دیتے ہوے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے شمسی اور ہوا سے بجلی کے لئے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ مصدر سٹی پروجیکٹ، ابوظہبی کلین انرجی اسٹریٹجی، 2050 تک متحدہ عرب امارات نیٹ زیرو اور صاف جیواشم ایندھن جیسے اقدامات کے ذریعے متحدہ عرب امارات نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی) اور اس کے پیرس معاہدے کے مقاصد اور اہداف کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کی قیادت میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے متعدد پائیدار اقدامات پر عمل درآمد کرکے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مثال کے طور پر، محمد بن راشد المکتوم سولر پارک، عالمی سطح پر قابل تجدید توانائی کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک، کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پائیدار زراعت، پانی کے تحفظ اور فضلے کے انتظام میں بھی سرمایہ کاری کی ہے، جو موحولیاتی بحران کے مختلف پہلوؤں سے نمٹنے کے لئے ایک جامع نقطہ نظر کا مظاہرہ کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا تزویراتی محل وقوع اسے عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان بین الاقوامی تعاون، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ حل تلاش کرنے کے لئے جدت طرازی کو فروغ دینے میں ایک پل کے طور پر کام کرکے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں ایک اہم کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کوپ28 کی صدارت موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے میں عالمی ترقی کے وسیع امکانات فراہم کرتی ہے۔ قابل تجدید توانائی، اسٹریٹجک پوزیشن، پائیداری پر مبنی اقدامات، تکنیکی ترقی، بین الاقوامی تعاون اور معلومات کے تبادلے کے عزم کے ساتھ متحدہ عرب امارات مثبت تبدیلی لانے اور سب کے لئے پائیدار مستقبل کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی ذکر کیاکہ، “ پاکستان کو اس بات پر بھی مکمل اعتماد ہے کہ وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان احمد الجابر کی سربراہی میں ہم دسمبر 2023 میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی ایجنڈے کو فیصلہ کن طور پر مثبت سمت میں لے جانے میں کامیاب ہوجائیں گے”۔
http://wam.ae/en/details/1395303167286