بدھ 27 ستمبر 2023 - 6:33:29 صبح

دبئی کسٹمز نے منشیات کی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنادی


دبئی،17ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ دبئی کسٹمز کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے ہوائی کارگو کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناکر ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ کسٹمزنے تقریباً 6.2 ملین درہم مالیت کی 200,000 ممنوعہ ادویات اور گولیوں کیاسمگلنگ ناکام بنائی ۔ یہ آپریشن معاشرے کو منشیات کےخطرات سے بچانے کے لیے دبئی کسٹمز کی جامع حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے جو ایک محفوظ اور مستحکم ماحول کے طور پر متحدہ عرب امارات کی ساکھ کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔یہ جامع حکمت عملی کا ایک اہم پہلو ہے متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بناتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کارروائی کا انکشاف اس وقت ہوا جب دبئی کسٹمز انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیم کو ایشیائی ملک سے آنے والی دو کھیپوں پر شک ہوا۔ انکے معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ پہلی کھیپ میں 20 پارسل، چھپائی گئی منشیات اور ممنوعہ دواسازی پر مشتمل ہے جس کا وزن 460 کلو گرام جبکہ مارکیٹ مالیت تقریباً ایک ملین درہم ہے۔ دوسری کھیپ 22 پارسلوں پر مشتمل تھی اور اس میں 520 کلو گرام ٹراماڈول کی کل 175,300 گولیاں تھیں جس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 5.25 ملین درہم بتائی گئی ہے۔ ضبط شدہ سامان اور ملوث افراد کو سخت قانونی طریقہ کار اور پروٹوکول کے بعد دبئی پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کر دیا گیا۔ دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل ، بندرگاہوں، کسٹمز اور فری زون کارپوریشن کے سی ای او احمد محبوب مصبیح نے کہاکہ دبئی کسٹمز نے اپنی پانچ سالہ حکمت عملی میں ایک اہم ہدف مقرر کیا ہے جسکے تحت محفوظ کسٹمز کے طریقوں میں عالمی سطح پر قیادت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن حفاظتی اقدامات کو بڑھانا اور اپنے معاشرے اور معیشت دونوں کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ دبئی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے یہ ہر قسم کی منشیات، ممنوعہ مادوں اور محدود ادویات کے خلاف جنگ میں ایک بین الاقوامی مثال بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کسٹمز عالمی تجارتی مرکز کے طور پر دبئی کی حیثیت کو برقرار رکھنے، سرمایہ کاری، کاروبار اور دنیا بھر کے رہائشیوں کو راغب کرنے کے لیے ان کوششوں میں سرگرمی سے حصہ لیتا ہے۔ احمد محبوب مصبیح نے دبئی کسٹمز انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کی قومی سلامتی کے لیے انتھک لگن، وطن، اس کے شہریوں اور اس کے مکینوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم اور قابل ذکر کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انکے بروقت اقدامات نہ صرف منشیات کی اسمگلنگ کو روکتے ہیں بلکہ معاشرےکی صحت، معیشت اور سماجی تانے بانے کی حفاظت بھی کرتے ہیں ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395303197792