اتوار 01 اکتوبر 2023 - 7:25:55 صبح

ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے نئے ٹرمینل اے کے آپریشنز کے ٹرائلز

  • من المصدر
  • من المصدر
  • من المصدر

ابوظہبی، 17 ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ ابوظہبی ایئرپورٹس اپنے نئے ٹرمینل اے کے نومبر میں باضابطہ افتتاح کے لیے جاری آپریشنل تیاریوں کے ٹرائلز کے تحت اپنی تاریخ کی سب سے بڑے لائیو ٹرائل اور ٹیسٹنگ مشق کررہا ہے جس کے لیے ابوظہبی سے 6ہزار رضاکاروں کو منتخب کیا گیاہے۔
آپریشنل ٹرائلز میں ٹرمینل کے مرکزی آپریٹنگ ایریاز میں سمولیشنز کا ایک ضروری کردار شامل ہے جو کہ اسٹریس ٹیسٹ آلات، عملے اور طریقہ کار کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
ابوظہبی ہوائی اڈے کے عملے کے ارکان کے علاوہ، رضاکاروں میں طلباء، فیملیز اور ہوابازی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔
جن سسٹمز اور پروسیسز کی جانچ کی جا رہی ہے ان میں چیک ان اور سامان، سیکیورٹی اسکریننگ، بورڈنگ گیٹس، امیگریشن اور کسٹمز شامل ہیں۔ امیگریشن میں، رضاکار مسافروں کی دستاویزات چیکنگ کی رفتار اور درستگی، فائن ٹیوننگ دستاویز اور کسٹم معائنے کی جانچ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، بورڈنگ اور روانگی کے وقت، ٹیسٹ میں رضاکاروں کے بورڈنگ پاسز کو اسکین کرنا اور پرواز کی معلومات میں تبدیلیوں کو بتانے کے لیے طریقہ کار کی تیاری کا اندازہ لگانا شامل تھا۔
ابوظہبی ایئرپورٹس کی منیجنگ ڈائریکٹر اور عبوری سی ای او ایلینا سورلینی نے کہا کہ بہتری کے لیے ہمارے عزم نے ٹرمینل اے کے افتتاح کی تیاری کے لیے ہماری کوششوں کو آگے بڑھایا ہے، کیونکہ ہم رفتار، کارکردگی اور ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ آپریشنزشریک ان رضاکاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے اپنی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ ان ٹرائلز میں حصہ لیا کیونکہ ہم نومبر میں ٹرمینل اے میں مسافروں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمینل اے 7لاکھ 42ہزار مربع میٹر کےتعمیر شدہ رقبہ پر محیط، دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کے ٹرمینلز میں سے ایک اور ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسافروں اور کارگو کی گنجائش میں نمایاں اضافہ کرے گا جس سے امارات کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔ ہر سال 4کروڑ50 لاکھ مسافروں کو ہینڈل کرنے اور 11ہزارمسافروں کو فی گھنٹہ پروسیس کرنے کی صلاحیت کے ساتھ، یہ ٹرمینل ابوظہبی کے سیاحتی شعبے کی توسیع کی بنیاد فراہم کرے گا اور عالمی گیٹ وے اور ہوا بازی مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303197784

Farrukh Tanveer Malik