اتوار 01 اکتوبر 2023 - 6:22:58 صبح

متحدہ عرب امارات کی جانب سے مسلسل 5ویں روز لیبیا کے لیے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری

  • bee2a32a-fd5f-470c-a771-ab944c42b982.jpg
  • bb6455ec-1fa8-4e62-aa94-5122078297ad.jpg
  • be90723a-5aaa-4000-bc04-23d14bfa845d.jpg
  • 4980738e-474c-4328-86bb-fa177ab26fe5.jpg

ابوظہبی، 16 ستمبر، 2023 (وام) .. مسلسل پانچویں دن، متحدہ عرب امارات س صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایئر برج کے ذریعے ڈینیئل طوفان کے اثرات کو کم کرنے کے لیےلیبیا میں امدادی امداد اورسرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی روانگی جاری رہی۔
12 ستمبر کو ایئر برج کے آغاز کے بعد سے، متحدہ عرب امارات نے اب تک 17 طیارے بھیجے ہیں جن میں 450 ٹن خوراک کا سامان، شیلٹر میٹریل، ہیلتھ پیکجز اور فرسٹ ایڈ کٹس شامل ہیں۔ یہ امداد تباہی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں خصوصاً مشرقی لیبیا میں تقسیم کی گئی۔
اماراتی کوششوں کے تحت سرچ اینڈ ریکسیو ٹیموں کو جدید آلات کے ساتھ بھجوایا گیا ہے جو مشکل کاموں کو انجام دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں، آفت زدہ علاقوں میں اپنے مشن شروع کرنے والے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں کی کل تعداد 96 افراد تک پہنچ گئی۔
ٹیم کے ارکان چار سرچ اینڈ ریسکیو ہیلی کاپٹر، ریسکیو گاڑیوں، لاشیں اٹھانے اور زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریکوری کروزر، پانی کے اندر اور تھرمل تلاشی کے لیے سونار ڈیوائسز، ایک موبائل پاور اسٹیشن اور جنریٹرز سے لیس ہیں جو ایئر برج کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے بھیجے گئے ہیں۔
ایئر برج کے ذریعے ایمبولینسز سے لیس میڈیکل ٹیم بھی بھیجی گئی ہے۔
امارات ہلال احمر (ای آر سی) کی ٹیم، جو اس وقت مشرقی لیبیا میں موجود ہے، متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کر رہی ہے، اس کے علاوہ متاثرہ علاقے کے حالات کا اور موجودہ ضروریات کا جائزہ لے رہی ہے ۔
متحدہ عرب امارات کا ایئر برج لیبیا کی مدد کے لیے اس کی جاری امدادی کوششوں کا حصہ ہے اور طوفان ڈینیئل کے نتیجے میں لیبیا کے لوگوں کو درپیش سنگین انسانی صورتحال کے خاتمے کے لیے اس کے انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303197763

Farrukh Tanveer Malik