پیر 02 اکتوبر 2023 - 11:49:29 صبح

وزیر اقتصادیات کی چین، ہانگ کانگ کے حکام اور سرمایہ کاروں سے ملاقات

  • وزير الاقتصاد يبحث مع مسؤولين و مستثمرين في الصين وهونغ كونغ فتح مسارات جديدة للاستفادة من فرص الاقتصاد الجديد

شینزین، 15 ستمبر، 2023 (وام) ۔۔وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری نے چین اور ہانگ کانگ کے اعلی سطحی عہدیداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ المری نے سرمایہ کاروں کو نئے اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی۔
المری نے 13 اور 14 ستمبر کو ہانگ کانگ میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سمٹ میں اپنی شرکت کے موقع پر کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک گہرا رشتہ ہے جو تعاون کے مختلف شعبوں اور علاقائی اور عالمی مسائل پر مشترکہ نظریات تک پھیلا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماں نے ایک مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے جس کے مختلف اقتصادی شعبوں میں نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شراکت داری سے ان کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملی اور ہانگ کانگ کے ساتھ تعلقات کو فروغ ملا ہے، جس سے اقتصادی تعاون کے نئے مواقع کھلے ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ہوا بازی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے، اقتصادی تعاون کو مضبوط اور کاروباری اداروں اور کمپنیوں کے لیے دستیاب اقتصادی مواقع تک رسائی آسان بنانے کے ساتھ ساتھا نفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، ٹرانسپورٹ، سٹوریج، کاروباری خدمات، اور سبز اور سرکلر اکانومی میں دو طرفہ شراکت داری کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔
المری نے نجی شعبوں کے درمیان مشترکہ منصوبے شروع کرکے سبز ترقیاتی ٹولز کی حمایت میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303197664

Farrukh Tanveer Malik