Fri 15-09-2023 09:28 AM
بن غازی،15ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر نے لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے اپنی امدادی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔ تنظیم نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں خاص طور پر مشرقی لیبیا میں خوراک اور طبی کی صورت میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے پناہ گاہوں کی فراہمی بھی شروع کردی ہے۔ لیبیا میں امارات ہلال احمر کا وفد اور اس کی امدادی ٹیم زمینی صورتحال کا جائزہ لینے اور اپنے فضائی پل کے ذریعے جاری ترسیل کے ذریعے امداد فراہم کرنے اور لیبیا کے لوگوں کی مدد کے لیے موجودہ ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ امارات ہلال احمر کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حمود عبداللہ الجنیبی نے کہا کہ دانشمندانہ قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے امارات ہلال احمر نے لیبیا کے عوام کو اس تباہی کے دوران ہر طرح کی مدد اور ریلیف فراہم کرنے کا عہد کیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ آنے والے دنوں میں امارات ہلال احمر کے امدادی پروگراموں میں توسیع ہوگی جس سے متاثرہ لوگوں کی مدد اور لیبیا میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395303197692