بدھ 27 ستمبر 2023 - 5:56:07 صبح

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی میکسیکوکے صدرکو یوم آزادی پر مبارکباد


ابوظبی،16ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کو انکے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے بھی میکسیکو کے صدر کو اس موقع پرمبارکبادکے پیغامات بھیجے ہیں۔ ترجمہ؛ ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395303197738