بدھ 27 ستمبر 2023 - 5:29:22 صبح

موسمیاتی تبدیلی، افراط زر، اقتصادی تنوع سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے چیلنج ہیں: چینی پروفیسر


نیویارک،14ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ چین کے نیشنل اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر فین گینگ کا خیال ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، افراط زر اور اقتصادی تنوع ایک دوسرے سے جڑے ہوئے چیلنج ہیں جن سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ شارجہ میں انٹرنیشنل گورنمنٹ کمیونیکیشن فورم کے پہلے دن امارات نیوز ایجنسی (وام) سے بات کرتے ہوئے ماہر اقتصادیات نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور عالمی مالیاتی نظام پر نظر ثانی کرنے پر زور دیا۔ چینی پروفیسر نے کہا کہ سبز توانائی میں موجودہ سرمایہ کاری کافی نہیں ہے اور مزید حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبز توانائی میں موجودہ سرمایہ کاری واقعی کافی نہیں ہے۔ کیوں؟ کیونکہ کچھ قلیل مدتی سرمایہ کاری پیسہ کما نہیں سکتی جبکہ دیگر صرف لاگت کو پورا کرتی ہیں۔ اسی لیے شروع میں بہت سے شعبوں میں ہمیں حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 28 ویں اقوام متحدہ کی فریقین کی کانفرنس (COP28) ذمہ داریوں کو بانٹنے اور ممالک اور کمپنیوں کے لیے تعاون کے نئے طریقے پیدا کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ مہنگائی کے بارے میں پروفیسر فین گینگ نے کہا کہ افراط زر کو دو پہلوؤں سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ عام طور پر لوگ ڈیمانڈ سائیڈ کے بارے میں سوچتے ہیں، ٹھیک ہے؟ مثال کے طور پر شرح سود میں اضافہ کریں۔ وہ مانگ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اس کے بارے میں سپلائی کی طرف سے سوچنے کی ضرورت ہے کیونکہ افراط زر طلب اور رسد کا مسئلہ ہے۔ اگر سپلائی کم ہے تو قیمت بڑھ جائے گی اس لیے ہمیں سپلائی سائیڈ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ممالک چین سے درآمدات میں اضافہ کریں جو اس وقت افراط زر کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی مالیاتی نظام اور سپلائی چین کو مزید مستحکم اور مہنگائی کے خلاف لچکدار بنانے کے لیے دوبارہ غور کرنے پر بھی زور دیا۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جانب سے معاشی تنوع کی کوششوں پر پروفیسر گینگ نے کہا کہ قدرتی وسائل پر انحصار کرنے والے ممالک کو اپنی معیشتوں کو متنوع بنانے کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کو ایک ایسے ملک کی مثال کے طور پر اشارہ کیا جو اس شعبے میں ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو موسمیاتی تبدیلی اور اقتصادی تنوع کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں گلوبلائزیشن سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔ ترجمہ؛ ریاض خان ۔

Katia El Hayek