بدھ 27 ستمبر 2023 - 6:55:00 صبح

عجمان میں اگست کے دوران جائیداد کے لین دین کا مجموعی حجم 1.5 ارب درہم رہا


عجمان، 18 ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ عجمان میں محکمہ لینڈ اینڈ ریئل اسٹیٹ ریگولیشن کے ڈائریکٹر جنرل عمر بن عمیر المھیری نے کہا کہ رواں سال اگست میں پراپرٹی کے لین دین میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 61.5 فیصد کے نمایاں اضافہ کے ساتھ مجموعی حجم 1.5 ارب درہم سے زیادہ جبکہ تجارتی حجم 665 ملین درہم تک پہنچ گیا ہے۔
المھیری نے بتایا کیا کہ الحليو 2 کے علاقے میں 40 ملین درہم کا سب سے زیادہ لین دین ہوا اور یہ کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی مثبت کارکردگی اور ریکارڈ کیے گئے غیر معمولی اعداد و شمار عجمان میں رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری کی کشش ، خاص طور پر بڑھتی ہوئی طلب کو نمایاں کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ نے گزشتہ ماہ 741 ملین درہم کی کل مالیت کے ساتھ رہن کے 199 ٹرانزیکشنز ریکارڈ کیں، جس میں سب سے زیادہ رہن کی قیمت 98.5 ملین درہم العامرة میں تھی۔
اگست میں سب سے زیادہ مقبول رہائشی علاقوں کی فہرست کے بارے میں، المھیری نے بتایا کہ الیاسمین اس میں سرفہرست ہے، اس کے بعد الزاهية اور الحليو 2 ہیں۔ مزید برآں، امارات سٹی پروجیکٹ سب سے زیادہ تجارتی اہمیت کے حامل بڑا پروجیکٹ رہا ہے جس نے عجمان ون اور سٹی ٹاورز دونوں کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303198634

Farrukh Tanveer Malik