Mon 18-09-2023 07:55 AM
دبئی، 18 ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ دبئی تجارت نے 2023 کی پہلی ششماہی میں جیبل علی پورٹ، دبئی کسٹمز اور جافزا کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات کے لیے اپنی ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے 12.74 ملین فزیکل دوروں کی بچت کرکے اہم سنگ میل کامیابی حاصل کی ہے۔
ڈیجیٹل لین دین سے نہ صرف تجارتی اور لاجسٹکس سسٹم میں کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے بلکہ 42.47 ملین سے زیادہ دستاویزات کے فزیکل تبادلوں سے بچتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالا ہے، جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 3.82 ملین پاؤنڈ کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ڈی پی ورلڈ جی سی سی میں دبئی ٹریڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد احمد ابو حمرہ نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ جی سی سی کے ڈیجیٹل تجارتی ادارے کے طور پر، ہم پائیداری کے لیے پرعزم ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اخراج میں ہر کمی کی اہمیت ہے۔ ڈی پی ورلڈ کا وژن ایک روشن مستقبل کے لیے بہتر تجارتی سہولت فراہم کرنا ہے، اور ہمارا وژن اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے اور پائیدار پیداوار اور کھپت کے فریم ورک کے ساتھ قریب تر ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2023 کی پہلی ششماہی میں، ہم نے اپنے صارفین کے لیے تجارت اور لاجسٹک خدمات کو ڈیجیٹائز کر کے تقریباً 13 ملین کے قریب فزیکل دوروں کو ختم کیا۔ ڈیجیٹل میں ہماری منتقلی صرف آپریشنل اضافہ کرنے کے بارے میں نہیں ہے - یہ کارب ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرکے اور قدرتی وسائل کو محفوظ کرکے ایک ٹھوس ماحولیاتی اثر پیدا کرتی ہے۔
دبئی ٹریڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے وابستگی نے توانائی کی کافی بچت کی ہے۔ فزیکل دستاویزات اور کاغذ کی پرنٹنگ کو کم کرکے، دبئی ٹریڈ نے 5,410 ملین برٹش تھرمل یونٹس (بی ٹی یو) کے برابر توانائی حاصل کیا ہے، جو کہ سالانہ 6,440 رہائشی ریفریجریٹرز کو پاورفراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔
مزید برآں، پلیٹ فارم کے ڈیجیٹل تجارتی طریقے سے کاغذ اور پرنٹنگ کے اخراجات میں تقریباً 9.34 ملین درہم کی بچت کی ہے۔
اس طرح کے عمل کو ہموار کرتے ہوئے، دبئی ٹریڈ صارفین کو زیادہ اہمیت کے حامل کام پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بناتا ہے، جس کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ پلیٹ فارم تجارت کے لیے سنگل ونڈو کے طور پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے،جو تجارت سے متعلقہ تمام ضروریات کے لیے ایک مرکزی نظام فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لاگت اور ماحولیاتی افادیت کو بھی حاصل کررہا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303198566