بدھ 27 ستمبر 2023 - 5:46:33 صبح

نامزدصدر کوپ28 کا صحت کو موسمیاتی بحث میں مرکزی حیثیت دینے کاعزم


نیویارک، 18 ستمبر، 2023 (وام) ۔۔وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی اور کوپ28 کے نامزد صدر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کوپ28 موسمیاتی اور صحت کے حوالے سے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرے گی اورکوپ میں پہلی بار ہونے والی
یوم صحت اور کلائمیٹ صحت وزارتی اجلاس مساوی، آب و ہوا سے مزاحم نظام صحت کی طرف اقدامات کے تعین اور اس شعبے میں اہم سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کا اہم موقع ہوگا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور نیویارک کلائمیٹ ویک کے پس منظر میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گھبریئسس اور ملاوی کے صدر ڈاکٹر لازارس میک کارتھی چکویرا کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الجابر نےعالمی برادری پر اس دن اور وزارتی کانفرنس کی حمایت کا مطالبہ کیا، جس کی میزبانی ڈبلیو ایچ او اور کئی ممالک کے ساتھ مل کر کی جائے گی۔
ڈاکٹر الجابر نے موسمیاتی تبدیلی اور صحت کے درمیان اہم تعلق کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے درمیان تعلق واضح ہے، لیکن اس کے باوجو آج تک یہ کوپ کے عمل کا کوئی خاص فوکس نہیں رہا ہے جسے اب تبدیل ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم کوپ 28 میں صحت کے اہم دن کی تیاری کر رہے ہیں، ہم موسمیاتی تبدیلی سے صحت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے اپنے عزم میں پختہ ہیں۔ ہمارا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو برداشت کرنے کے قابل لچکدار، مساوی صحت کے نظام کی تعمیر ہے۔
انہوں نے کوپ28 میں موسمیاتی صحت کے مباحثوں کی قیادت کرنے کے لیے ملک کے چیمپئنز، برازیل، برطانیہ، امریکہ، ہالینڈ، کینیا، فجی، بھارت، مصر، سیرا لیون اور جرمنی کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر الجابر نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے انسانی صحت کو لاحق خطرات بشمول بیماریوں کے پیٹرن کی تبدیلی، ویکٹرز کا پھیلنا، اور پہلے سے موجود بیماریوں کے دوبارہ سر اٹھانا پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ صرف فضائی آلودگی سے سالانہ 70 لاکھ سے زائد اموات ہوتی ہیں اور یہ کہ ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں، جیسے ملیریا، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بدلتے ہوئے موسمی نمونوں کی وجہ سے زیادہ پھیل رہی ہیں۔
اس بڑھتے ہوئے خطرے کے ساتھ ساتھ، کوپ28 یوم صحت – جو 3 دسمبر کو مقرر کیا گیا ہے – دنیا بھر میں صحت عامہ کے نظام کی نزاکت کو بھی مدنظر رکھے گا۔
ڈاکٹر الجابر نے کہاکہ کوپ 28 ان مسائل پر روشنی ڈالنے اور ایسے شراکت داروں کو اکٹھا کرنے کے لیے پرعزم ہے جو مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ ہم ان رجحانات کو تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں دنیا کو ایک جامع ایکشن ایجنڈا کے گرد اکٹھا کر کے جس کا مرکز ایک منصفانہ منتقلی، بہتر موسمیاتی مالیات اور بہتر زندگی اور معاش ہے۔
کوپ28 کے یوم صحت کے دوران مالیات کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے صحت کے بحرانوں کا مالی نقصان 2030 تک سالانہ 2-4 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ ورلڈ بنک کا تخمینہ ہے کہ تقریباً 40 فیصد آب و ہوا سے متعلق غربت کے نتیجہ میں موسمیاتی تبدیلی کے صحت پر براہ راست اثرات، پیداوار، آمدنی اور صحت کے اخراجات پر اثر انداز ہوگا۔
ڈاکٹر الجابر نے گلوبل ساؤتھ کے لیے رعایتی فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کیا تاکہ خطرات کو کم کیا جا سکے اور نجی سرمایہ کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے مالیات کو دوبارہ متوازن کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومتوں سے 2025 تک موافقت کے فنانس کو دوگنا کرنے کا مطالبہ کیا، ان پر زور دیا کہ وہ گرین کلائمیٹ فنڈ کے لیے دل کھول کر حصہ ڈالیں۔
ڈاکٹر الجابر نے موسمیاتی لچک کے ایک اہم پہلو کے طور پر شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا کہ ان اخراجات کو اخراجات کے بجائے سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ ورلڈ بینک کے مطابق، آب و ہوا کی لچک پیدا کرنے میں لگائے گئے ہر ڈالر سے اوسطاً چار ڈالر کا فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مالیاتی اداروں بشمول ترقیاتی بینک سے مطالبہ کیا کہ موسمیاتی صحت کی سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔ ڈاکٹر الجابر نے کوپ28 میں موسمیاتی صحت کے مالیاتی فرق کو ختم کرنے کے لیے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، گرین کلائمیٹ فنڈ، راک فیلر فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں کی قیادت کے عزم کی تعریف کی۔
سیشن کے دوران، ڈاکٹر الجابر نے انسانی صحت کے تحفظ کے لیے متحدہ عرب امارات کی میراث اور قیادت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بانی والد مرحوم شیخ زاید بن سلطان اور صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے لوگوں کی زندگیوں اور معاش کو ترجیح دینے کے عزم کو اجاگرکیا۔
انہوں نے "ریچنگ دی لاسٹ مائل" جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی، جس نے صدرعزت مآب شیخ محمد بن زاید کے ذریعے عالمی صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے 455 ملین ڈالر سے زیادہ کا وعدہ کیا ہے، جس میں لچکدار صحت کے نظام کی حمایت پر زور دیا گیا ہے جس سے کمزور کمیونٹیز کی بہترین خدمت ہوسکتی ہیں۔
اقوام متحدہ کی تقریب، "کوپ صحت کے پہلے دن سے آگے کی طرف: ایکشن، ایکویٹی اور احتساب کے لیے ایک جرات مندانہ وژن کو آگے بڑھانا"، جس میں کوپ28 کے سی ای او عدنان امین سمیت نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
کوپ28 پریذیڈنسی کا ایکشن ایجنڈا سائنس پر مبنی، ایکشن پر مبنی پلان کا خاکہ پیش کرتا ہے جو موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک نیا کورس ترتیب دینے پر مرکوز ہے۔
صحت ایجنڈے کے اس حصے میں آتی ہے جو لوگوں، زندگیوں اور معاش پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس میں ایک فوڈ ڈیکلریشن کی تشکیل بھی شامل ہے جس کا مقصد نظام میں مثبت تبدیلیاں لانے، خوراک کی حفاظت کو بڑھانے اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے سیاسی عزم کو متحرک کرنا ہے۔
دیگر تین فوکس ایریاز میں توانائی کی منتقلی کو تیزی سے ٹریک کرنا، موسمیاتی فنانس کو ٹھیک کرنااور اجتماعیت پر مبنی کوپ28 کو یقینی بنانا شامل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303198768

Farrukh Tanveer Malik