بدھ 27 ستمبر 2023 - 5:40:59 صبح

ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی نے خزناآئی پی پی کیلئے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں مانگ لیں


ابوظبی، 18 ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی نے آج ڈویلپرز اور ڈویلپر کنسورشیم کو ابوظہبی میں ایک نئے Khazna Solar Photovoltaic (PV) انڈیپنڈنٹ پاور پروجیکٹ (آئی پی پی ) کے لیے 2 اکتوبر کی آخری تاریخ تک اظہار دلچسپی جمع کرانے کی دعوت دی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنا اظہار دلچسپی کی الیکٹرانک کاپی khaznapv.project@ewec.ae پر جمع کرائیں۔ اظہار دلچسپی کے جائزے کے بعد ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی اگلے مرحلے پر جانے کے لیے قابلیت کی درخواست جاری کرے گی۔ آر ایف کیو پروجیکٹ، پری کوالیفکیشن کے معیار اور بولی لگانے کے عمل سے متعلق اضافی تفصیلات فراہم کرے گا۔ آر ایف کیوکے بعد اس منصوبے کی ریگولیٹری منظوری کے بعد اہل بولی دہندگان کے لیے تجویز کی درخواست کا اشتراک کیا جائے گا۔ ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی کے نئے سولر پی وی پروجیکٹ کی ترقی کمپنی کے اضافی قابل تجدید توانائی کے پلانٹس کی تعمیر کے اسٹریٹجک منصوبے سے مطابقت رکھتی ہے جو 2030 تک اس کی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی کل صلاحیت کو 7.3 گیگا واٹ تک بڑھا دے گی۔ خزنا سولر پی وی پروجیکٹ ایک گرین فیلڈ سولر پاور پروجیکٹ جس کی پیداواری صلاحیت 1,500 میگا واٹ (AC) ہے پیمانے اور پیداواری صلاحیت میں الظفرہ سولر پی وی اور العجبان سولر پی وی کے برابر ہوگی۔ تکمیل کے بعد یہ منصوبہ پورے متحدہ عرب امارات میں تقریباً 160,000 گھروں کے لیے کافی بجلی پیدا کرے گا اور توقع ہے کہ CO2 کے اخراج میں ہر سال 2.4 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ کمی آئے گی جو سڑک سے تقریباً 470,000 کاروں کو ہٹانے کے برابر ہے۔ ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عثمان ال علی نے کہاکہ شمسی توانائی ہمارے پورٹ فولیو کو کم کاربن سسٹم میں منتقل کرنے اور بجلی کی پیداوار کو ڈی کاربنائز کرنے میں ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی کی حکمت عملی کا ایک لازمی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے معروف قابل تجدید منصوبوں کی ترقی میں حکمت عملی کے ساتھ سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں جو 2035 تک قابل تجدید اور صاف توانائی کے ذرائع سے ابوظہبی کی کل بجلی کی طلب کا 60 فیصد پورا کرنے کے لیے ہمارے سفر کو نمایاں طور پر تیز کرتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے پائیداری کے مقاصد کو حاصل کرنے میں فعال طور پر تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈبلیو ای سی کم از کم دو اضافی 1,500 میگاواٹ سولر پی وی پراجیکٹس شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے جو کہ اگلی دہائی کے لیے ہر سال اوسطاً ایک گیگا واٹ شمسی صلاحیت کا اضافہ کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ خزنا سولر پی وی پروجیکٹ میں پلانٹ اور اس سے منسلک انفراسٹرکچر کی ترقی، فنانسنگ، تعمیر، آپریشن، دیکھ بھال اور ملکیت شامل ہوگی۔ یہ منصوبہ ابوظہبی کے خود مختار پاور پروجیکٹ پروگرام کی پیروی کرے گا جہاں ڈویلپرز بجلی کے واحد خریدار کے طور پر ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی کے ساتھ ایک طویل مدتی بجلی کی خریداری کا معاہدہ کرتے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395303198222