Mon 18-09-2023 08:07 AM
نیویارک، 18 ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے نیویارک میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل وزرائے خارجہ رابطہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں متعدد وزرائے خارجہ اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعاون اور مشترکہ رابطہ کاری کو بڑھانے کے طریقوں اور تازہ ترین خلیجی، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کثیرالجہتی کارروائی اور تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے بھی شرکت کی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395303198334