Mon 18-09-2023 13:47 PM
ابوظہبی، 18 ستمبر، 2023 (وام) ۔۔ فرسٹ ابوظہبی بینک (ایف اے بی) نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس آف پارٹیز (کوپ28) کے اسٹریٹجک پاتھ وے پارٹنر کے طور پر اپنی شرکت کا اعلان کیاہے، جو 30 نومبر سے 12دسمبرتک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو رہی ہے۔
ایف اے بی کی کوپ28 شراکت داری پائیدار مستقبل، بینک کی وسیع تر ترقی کی حکمت عملی اور اس کی پائیداری ترجیحات کی حمایت کے لیے یو اے ای کے وژن کا لازمی حصہ ہے۔ کوپ 28اسپانسرشپ کے تحت ایف اے بی سمٹ کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔
ایف ے ابی نے اپنے 6 نکاتی کوپ28 ایجنڈے کا بھی اعلان کیا، جس میں پائیدار مالیات کو تیز کرنا اور یو اے ای کی ترقی کو گرین فنانس ہب کے طور پر آگے بڑھانا،خالص صفر پر منتقلی کے ساتھ اپنے کلائنٹس اور شراکت داروں کی مدد کرنا،ایس ایم ایزمیں ای ایس جی بیداری اور فروغ میں اضافہ کرنا،پیداواری جدت اور علم کی منتقلی کے ذریعے موثر کاربن مارکیٹوں کو آگے بڑھانا،قدرتی ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع کی بحالی کے لیے آوازاٹھانا اور کلاس روم سے بورڈ روم تک افراد کو مثبت ماحولیاتی کوششوں کے لیے تبدیلی کے ایجنٹ بننے کے لیے بااختیار بناناشامل ہے۔
موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ایک اہم عنصر کے طور پر موسمیاتی فنانس کے ساتھ، ایف اے بی متعدد شعبوں میں پیش قدمی کر رہا ہے جس میں ٹرانزیشن فنانس اور گرین فنانسنگ فراہم کرنا شامل ہے۔ ایف اے بی پہلا بینک ہے جس نے متحدہ عرب امارات کے خالص صفر کے ہدف کو پورا کیا، یہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نیٹ زیرو بینکنگ الائنس (این زیڈ بی اے) میں شامل ہونے والا پہلا جی سی سی بینک بھی ہے، جہاں یہ عالمی منتقلی کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی ہم مرتبہ بینکوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔
ایف اے بی کی گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسرھنا الرستمانی نے کہاکہ کوپ28 موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جاری عالمی کوششوں میں ایک اہم لمحے کی نمائندگی کرتا ہے، جو متحدہ عرب امارات اور دنیا دونوں کو ایک پائیدار مستقبل کی جانب پائیدار پیش رفت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا ۔مالیاتی ادارے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مہم میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں، اور کانفرنس کے اسٹریٹجک پاتھ وے پارٹنر کے طور پر، ہم اپنے سفر کو جاری رکھنے اور پائیداری کے ان وعدوں کو پورا کرنے کے خواہاں ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ 2017 میں، ایف اے بی گرین بانڈ جاری کرنے والا پہلا مینا-علاقائی بینک تھا اور مینا گرین بانڈ مارکیٹ میں سرفہرست ہے۔ گزشتہ سال میں، ایف اے بی کے آدھے سے زیادہ بانڈ کے اجراء سبز شکل میں تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ، بینک نے پائیدار کھاتوں، قرضوں، اور مالیاتی پیشکشوں کی رینج میں اضافہ کیا ہے تاکہ اپنے صارفین کو ان کے پائیداری کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔
2023 کے اوائل میں، ایف اے بی 2030 کے لیے تیل و گیس، ہوا بازی، اور بجلی کی پیداوار کے لیے مالیاتی اخراج میں کمی کے اہداف مقرر کرنے والا پہلا مینا بینک تھا،اپنی پائیداری کی حکمت عملی کے تحت ایف اے بی نے 2022-2030 کی مدت کے لیے گرین فنانسنگ میں 75ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے اور جون 2023 تک 20 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے پائیدار منصوبوں کی سہولت فراہم کی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303198767