Mon 04-01-2021 21:22 PM
1952

محمد بن زاید سے فیفا کے صدر کی ملاقات

ابوظہبی ، 4 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹبال ، فیفا کے صدر گیانی انفانتینو نے آج قصر الشاطی میں ملاقات کی – عزت مآب شیخ محمد نے فیٖفا کے صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے دورہ متحدہ عرب امارات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں فٹبال کھیل...